منگل 3 فروری 2026 - 01:16
علامہ شبیر میثمی کا اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں لائیو ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ برائے سال 2026ء کا اعزاز

حوزہ / پاکستان میں اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس لائیو  ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ برائے سال 2026ء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے نام رہا۔ منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پروقار تقریب کے دوران چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف  اسلامک فنانس نے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں لائیو ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ برائے سال 2026ء، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق شریعہ ایڈوائزر، چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک فنانس اینڈ تکافل اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کی ترویج اور سود سے پاک نظام کے قیام کے لیے 25 سالہ بے لوث خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔

یہ ایوارڈ منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ نویں انٹرنیشنل اسلامک اکنامک اینڈ فنانس کانفرنس کے دوران پروقار تقریب میں ڈپٹی گورنر ، بورڈ آف ڈائریکٹرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو پیش کیا۔

درایں اثناء اسلامک فنانس گروپ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹر زاہد الرحمن کھوکھر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر عبد الرحمان وڑائچ، ساجد محمود شہزاد، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور سمیت الجیریا، ایران، آسٹریلیا، بحرین، برونئی، بنگلہ دیش، ترکیہ ملیشیاء، سنگاپور اور دیگر ممالک سے تشریف لائے ہوئے اسلامک فنانس انڈسٹری کے ایکسپرٹ بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کا اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں لائیو ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ برائے سال 2026ء کا اعزاز

اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے ایوارڈ کو غزہ کے مظلوم عوام کے نام قرار دیتے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں اسلامک فنانس کو بھرپور رواج دینے کے لیے تیزی کے ساتھ مزید اقدامات کرنے کا اعادہ کیا تاکہ پاکستانی میں جلد از جلد سود سے پاک معاشی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ تقریب میں اسلامک بینکنگ سسٹم کے اعلی ذمہ داران سمیت وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا افضل حیدری اور الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فنانس اینڈ تکافل اور الصادق شریعہ سلوشنز کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر مولانا سید مظہر عباس زیدی بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha